مرکز کے ساتھ حقوق کے معاملے میں قانونی جنگ لڑ رہی اروند کیجریوال حکومت کو آج اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب دہلی ہائی کورٹ نے واضح کر دیا کہ لیفٹیننٹ گورنر دہلی کا انتظامی سربراہ ہے اور اس کی منظوری کے بغیر دہلی حکومت کوئی قانون نہیں بنا سکتی۔
چیف جسٹس کی قیادت والی بنچ کے اس فیصلے کے
بعد دہلی حکومت کی جانب سے سی این جی فٹنس گھوٹالہ اور دہلی کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈي ڈي سی اے) میں مالی بے ضابطگیوں کے لیے کمیشن بنانے اور بجلی کی فراہمی میں کمی پر لوگوں کو معاوضہ دینے جیسی پالیسی ساز ہدایات غیر قانونی ہو گئے۔
دہلی حکومت نے یہ ہدایات لیفٹیننٹ گورنر کی اجازت کے بغیر جاری کئے تھے۔